حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج محمد عبدالصمد ولد جناب محمد قبول اللہ ساکن پنجہ شاہ کا 75 سال کی عمر میں آج سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد منصور خاں پنجہ شاہ میں ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور چار فرزندان شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب عبدالباری کارکن جماعت اسلامی چارمینار کے بڑے بھائی تھے ۔۔
٭٭ الحاج محمد رفیع الدین باجے ولد جناب محمد فیض الدین باجے مرحوم پروپرائٹر آر آر سی ٹرانسپورٹ آغا پورہ کا بعمر 70 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 23 مئی جمعہ بعد نماز عصر مسجد عالمگیری واقع شانتی نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9866555515 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اشفاق احمد صدیقی المعروف ایم اے اے صدیقی ولد جناب ایم کے صدیقی مرحوم موظف سپرنٹنڈنٹ جی ایس آئی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادائیگی کے بعد احاطہ درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9949772602 ۔ 9494949332 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔/22مئی، ( راست ) سابق رکن حج کمیٹی جناب محمد یوسف خاں کانگریس لیڈر کی والدہ محترمہ غوثیہ بی زوجہ محمد قدیر خان صاحب مرحوم کا 22مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسلم جنگ پل میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 23مئی بروز جمعہ بعد عصر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات فون نمبر 9396998710 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/22مئی، ( راست ) جناب محمد اعظم ولد جناب محمد شفیع الدین مرحوم کا کل رات 2بجے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ 82سال کی عمر میں بھی وہ مصروف زندگی گزار رہے تھے۔ وہ ایک زمانہ تک کانگریس کے اقلیتی ڈپارٹمنٹ سے وابستہ رہے۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چھ فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ مسجد فاروق اعظم ؓ ہمت پورہ میں آج بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین مصری گنج عربوں کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم مسجد ہذا میں بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 8886438523 پر ربط کریں۔