انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : جناب قیصر حسین ریاست حسین طیبی کا منگل 20 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان داؤدی بوھرہ جماعت قطبی باغ میں رات 9 بجے عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور چار دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9848692897 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد نصیر احمد ولد جناب محمد صدیق احمد مرحوم کا 19 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 20 مئی بعد نماز ظہر قبرستان مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 22 مئی بعد نماز عصر مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 65709821 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محسن علی جعفر دیوجی ابن جناب علی محمد جعفر دیوجی کا انتقال 20 مئی کو ہوگیا ۔ مولانا سید مقصود حسن جعفری نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ تدفین مسجد علی سکندرآباد میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 22 مئی ، چار بجے شام بمقام بیت القائم پرانی حویلی مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9290060917 ۔ 9985429248 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد یوسف عرف چچا ریٹائرڈ گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ کا انتقال 19 مئی کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ 20 مئی کو مسجد محبوبیہ چنچل گوڑہ ادا کی گئی جب کہ تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 8801989649 پر ربط کریں ۔۔