حیدرآباد ۔ 17 مئی (راست) جناب محمد عبدالوحید ولد جناب محمد عبدالوہاب مرحوم کا بعمر 54 سال 16 مئی کو انتقال ہوگیا جن کی نماز جنازہ جمعہ 16 مئی کو بعد نماز عصر مسجد نقل میاں میں ادا کی گئی ہے۔ تدفین متصل مسجد احاطہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 مئی اتوار کو بعد عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985230340 ، 9550681066 پر ربط کریں۔
(راست) محترمہ صبیحہ فاطمہ صدر مدرس پرنسیس درشہوار ہائی اسکول کا طویل علالت کے باعث جمعہ 16 مئی کو انتقال ہوگیا۔ مرحومہ جناب مجتبیٰ علی خاں مؤظف اسٹاف آرٹسٹ (آکاش وانی حیدرآباد) کی اہلیہ ہوتی تھیں۔ تدفین اتوار 18 مئی کو صبح 9 بجے دن دائرہ حضرت میرمؤمن میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو لڑکے ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391134908 پر ربط کریں۔ مجلس منگل 20 مئی عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں شام 4.30 بجے مقرر ہے۔
محترمہ اصغری بیگم زوجہ جناب محمد عبدالستار خان وہیکل انسپکٹر ریٹائرڈ جی ایچ ایم سی کا 17 مئی کو بعد مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد پلٹن ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان ٹھگی جیل میں اتوار 18 مئی عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم پیر کو بعد عصر مسجد پلٹن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9490751750 یا 9391039384 پر ربط کریں۔