حیدرآباد 13 مئی (راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ جناب ایم اے رحیم ڈائرکٹر بادل اڈورٹائزنگ ایجنسی ساکن کوٹلہ عالیجاہ کا آج انتقال ہوگیا۔ وہ سابق صدر خوشنویس روزنامہ سیاست جناب غلام دستگیر مرحوم کے فرزند تھے۔ نماز جنازہ 14 مئی بروز چہارشنبہ بعد نماز فجر مسجد قادرالدولہ اندرون کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان قادری چمن انجن باؤلی میں عمل میں آئے گی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور ایک فرزند شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 16 مئی بعد نماز جمعہ مسجد قادرالدولہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات 8977716388 ، 9246555781 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
(راست) محترمہ زینت النساء بیگم زوجہ ڈاکٹر ایس ایس حسین مرحوم کا مختصر علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 14 مئی کو بعد نماز فجر مسجد الٰہی چادرگھاٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 15 مئی کو مسجد الٰہی میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9848036405 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ سعیدہ زوجہ محمد رفیق الدین مرحوم سابق ڈپٹی ڈائرکٹر اے ایچ کا انتقال 12 مئی کی صبح ہوگیا ۔ نماز جنازہ 12 مئی کو مسجد ابوبکر الحسنات کالونی میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ قادریہ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا ، ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9493516180 پر ربط کریں ۔۔