انتقال

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : محترمہ صغریٰ بیگم زوجہ جناب محمد عبداللہ کا بعمر 75 سال مختصر علالت کے بعد 12 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان فرحت جنگ پیٹلہ برج میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم کل بعد نماز عصر مسجد نواب صاحب کنٹہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849457821 ۔ 9396771783 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( راست ) : جناب فضل الرحمن ( ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر ) کا 11 مئی کو فلوریڈا ( امریکہ ) میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کی عمر 82 سال تھی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند حال مقیم امریکہ اور دو دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب یونس سلیم ( سابق مرکزی وزیر اور گورنر بہار ) کے برادر نسبتی اور محمود عالم ( مقیم دبئی ) اور انتصار علوی کے خسر تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9849409680 ۔ 23529977 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید جمیل احمد ولد جناب سید احمد مرحوم کا 11 مئی کو انتقال ہوا ۔ وہ چند ماہ سے علیل تھے ۔ نماز جنازہ مسجد حبیب سالم منی گلشن کالونی میں ادا کی گئی ۔ اور تدفین قبرستان جمالی گٹہ قلعہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، ابتداء میں برسو انوارالعلوم اسکول میں ٹیچر رہے ۔ جدہ جانے کے بعد وہاں طویل قیام کے دوران دیگر ملازمتوں کے علاوہ انڈین ایمبیسی اسکول میں تقریبا دس بارہ برس تک تاریخ پڑھاتے رہے ۔ حیدرآباد واپس آنے کے بعد وہ سلطان العلوم جونیر کالج سے تین برس تک وابستہ رہے ۔ ابتداء میں جن اصحاب نے جدہ میں اردو کے ادبی مباحث اور مشاعروں کے انعقاد میں کوششیں کی تھیں ان کے ساتھ جمیل بھی شریک تھے ۔۔