حیدرآباد۔/11مئی، ( راست ) جناب ایس شکیل احمد رسوا مشیرآباد کا آج شام قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 4 لڑکیاں ہیں۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی مختلف سیاسی ، سماجی قائدین مسٹر ایم گوپال، محمد شریف الدین، محمد ظہیر الدین ثمر، اخلاق حسین، سید شکیل احمد، کوکا نرسمہا، محمد نظام الدین نے میت کا دیدار کیا اور لواحقین کو پرسہ دیا۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9866007130 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/11مئی، ( راست ) الحاجہ سلطانہ بیگم ( ساجدہ ) زوجہ جناب سید حفیظ الدین کا 11مئی کو بعد نماز فجر انتقال ہوا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان مسجد یسین صاحب سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 13مئی بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد ملے پلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 23342331 ، 9246875783 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ حبیب النساء بیگم اہلیہ جناب محمد صادق علی مرحوم ( ایڈوکیٹ و نوٹری حیدرآباد ) ساکن ریڈ ہلز کالونی کا 11مئی بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 12مئی بعد نماز عصر مسجد عالمگیر ، شانتی نگر میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 9866736180، 9391340705 پر ربط کریں۔