حیدرآباد ۔ 10 مئی (پریس نوٹ) سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے 92 سالہ بزرگ حضرت شیخ محمد ناظم عادل الحقانی کے انتقال پرملال پر مولانا پیر سید شبیرنقشبندی سرپرست صوفی کونسل آف انڈیا نے دلی غم و صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے اقطاع عالم کے طریقت نقشبندیہ سے وابستگان تعزیت پیش کرتے ہوئے اپنے پیام میں کہا کہ جسمانی وطر پر کسی ولی اللہ کی اس دنیا فانی میں موجودگی سے بندگان الہٰی جہاں ظاہری طور پر فیض حاصل کرتے ہیں وہیں جب یہ مالک حقیقی سے جا ملتے ہیں۔ تب بھی اللہ کے کرم اور سرکار مدینہ ؐ کے وسیلہ سے مخلوق روحانی سکون دائمی طور پر حاصل کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ شیخ ناظم نقشبندی زندگی کی آخری سانس تک پیام قرآنی کو دنیا کے گوشہ گوشہ میں پہنچایا۔ مولانا پیرنقشبندی نے کہا کہ شیخ ناظم الحقانی طریقت نقشبندیہ کے مرکز عقیدت حضرت بہاؤ الدین (بخارا شریف، ازبکستان) سے اپنی گہری وابستگی کا عین مظر تھے۔ دورحاضر میں ایسے بزرگوں کی دنیا سے رخصتی اہل طریقت کے لئے ایک المیہ ہے۔
حیدرآباد ۔ 10 مئی (پریس نوٹ) محترمہ اہلیہ جناب محمد وزیرالدین چیرمین امان کامرس ماروتی شوروم چندرائن گٹہ کا مختصر علالت کے باعث آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 11 مئی اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد اقبال الدولہ بیگم پیٹ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قبرستان روڈ نمبر 12 متصل ELBIT ڈائیگناسٹک سنٹر بنجارہ ہلز میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 12 مئی پیر کو بعد نماز عصر مسجد اقبال الدولہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں مسٹر محمد وقارالدین، محمد افتخارالدین اور ڈاکٹر محمد ظہیرالدین فرزندان شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8142244222 پر ربط کریں۔
00 ڈاکٹر محمد کلیم اللہ مرحوم کی زوجہ محترمہ عظمت سلطانہ کا 9 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد برکت والا بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد قبور امیرپیٹ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 040-23351749 ، 9866020170 پر ربط کریں۔