صحیفہ نگار جناب مرزا جاوید کی تدفین
حیدرآباد /7 مئی ( راست ) صحیفہ نگار جناب محمد احمد مرزا ( مرزا جاوید ) کی نماز جنازہ آج بعد نماز فجر جامع مسجد معظم پورہ ملے پلی میں ادا کی گئی ۔ مولانا میر قطب الدین علی چشتی نے نماز پڑھائی ۔ بے شمار سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان احاطہ فائق حسین شاہ سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 8 مئی کو بعد عصر مسجد ٹیک نامپلی میں مقرر ہے ۔ جناب مرزا جاوید کا بعارضہ یرقان 6 مئی کی صبح انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ وہ اپنی سادگی ، خوش مزاجی اور منکسر المزاجی کے باعث تمام طبقات میں مقبول تھے ۔ انہوں نے خبررساں ادارہ بھارت نیوز سرویس سے اپنے کیریر کا آغاز کیا ۔ بعد میں وہ روزنامہ منصف سے وابستہ ہوئے اور طویل عرصہ تک خدمات انجام دیں اور تادم آخر صحافت سے وابستہ رہے ۔ جناب مرزا جاوید کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی اعلی سیاسی و سماجی قائدین ، صحیفہ نگاروں ، شعراء اور دانشوروں اور دوست احباب نے مرحوم کی رہائش گاہ واقع حبیب نگر پہونچ کر میت کا دیدار کیا اور پسماندگان کو پرسہ دیا ۔
انتقال
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید عباس حسین سابق مینجر نزارکو کمپنی دمام سعودی عربیہ ولد مولوی سید ہاشم حسین مرحوم کا 5 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا رضا عباس خاں نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب 8 مئی جمعرات بعد نماز مغربین دیوڑھی نواب کمال یار جنگ مرحوم منڈی میر عالم مقرر ہے ۔ مولانا سید معصوم حیدر رضوی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے9391144469 یا 879075482 پر ربط کریں ۔۔
انتقال
٭٭ جناب محمود محمد خاں عرف امیر پاشاہ ماموں ولد جناب اقبال محمد خاں مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد انجن باولی فلک نما میں بروز جمعرات 8 مئی کو ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان مغل فقیر تکیہ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 93948869454پر ربط کریں ۔۔
انتقال
٭٭ جناب ایم اے حمید خاں کی اہلیہ محترمہ زرینہ بیگم کا انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں لائی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 9 مئی بعد عصر مسجد گلشن اقبال کالونی عائشہ کالونی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9885024878 ۔ 8121739981 پر ربط کریں ۔۔