انتقال

٭٭ جناب محمد انور الدین عرف پہلوان عابڈس پان شاپ کا بعمر 80 آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت کملی والے شاہؒ دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد وزیر النساء میں مقرر ہے ۔ 9849504130 ۔ 9849842737 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ عبدالمحیط صدیقی ولد عبدالحفیظ صدیقی خانگی ملازم کا بعمر 58 سال مختصر سی علالت کے باعث 3 مئی 2 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ قطب شاہی مسجد بازار گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9000899856 ۔ 8121788715 سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔

٭٭ جناب سید ابراہیم ہاشمی ولد جناب سید عبداللہ ہاشمی مرحوم سینئیر آفیسر واٹر ورکس ساکن علی نگر عیدی بازار ، بعمر 55 سال ، ناظم محلہ جماعت اسلامی علی نگر چندرائن گٹہ کا 5 مئی کی صبح اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد امیر حمزہ عیدی بازار میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ کرما گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ لواحقین میں اہلیہ ، 3 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، سید عبداللہ ہاشمی طلحہ یونٹ پریسیڈنٹ ایس آئی او یاقوت پورہ کے والد تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9160586747 ۔ 9848431800 پر ربط کریں ۔۔