حیدرآباد۔/4مئی، ( راست ) بحرالعلوم حضرت محمد عبدالقدیر صدیقی حسرت ؔ علیہ الرحمہ کی صاحبزادی زوجہ حضرت خواجہ ولی الدین ؒ کاہفتہ 3مئی کو انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ و تدفین احاطہ صدیق گلشن بہادر پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 5رجب بعد عصر صدیق گلشن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9985268113 پر ربط کریں۔
جناب آغا توقیر علی ابن آغا یاور علی مرحوم ملازم محکمہ پولیس کا 3 مئی بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مرحوم، مولانا آغا منور علی کے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9490248538 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 4 مئی (راست) سینئر کمیونسٹ قائد و سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سید عزیز پاشاہ کی بڑی بھاوج محترمہ سیدہ مہرالنساء زوجہ جناب سید خواجہ معین الدین مرحوم کا حرکت قلب بند ہوجانے سے 67 سال کی عمر میں اپنے مکان واقع سلیم نگر کالونی میں آج انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد سلیم نگر کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلیم نگر کالونی میں ہی عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 9000005610 پر ربط کریں۔