انتقال

٭٭ الحاج رحمن قریشی ولد الحاج محبوب قریشی کا بعمر 60 سال بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد وزیر علی میں ادا کی گئی اور تدفین قریبی قبرستان دودھ باولی میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد وزیر علی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9704859514 ۔ 9959986857 پر ربط کریں ۔۔

دکن نیوز) جناب محمد عقیل احمد اے پی ہائیکورٹ کی والدہ محترمہ کریم النساء زوجہ جناب محمد غالب مرحوم کا جمعہ کو بعد عشاء انتقال ہوگیا۔ 3 مئی ہفتہ کو بعد نماز ظہر مسجد و درگاہ حضرات یوسفین ؒ میں ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرات یوسفین ؒ میں عمل میں آئی۔ زیارت اتوار بعد عصر مسجد اشرف کریم ہدا کالونی روڈ نمبر 9 کشن باغ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9848360200 پر ربط کریں۔

٭ حضرت محمود خان ( نانا ) ولد جناب احمد خان مرحوم تاجر اولڈ موٹر پارٹس زو پارک کا3مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ روشن دل یاقوت پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 4مئی بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد کمیلہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9346981847 پر ربط کریں۔

٭محترمہ امتہ المنان زوجہ جناب محمد محسن کا 3مئی کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد سعید آباد میں ادا کی گئی ۔ تدفین معین آباد میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246523428، 9705742010 پر ربط کریں۔