انتقال
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( راست ) : ماسٹر عبدالرحمن خاں عرف فرقان ولد جناب عبدالعزیز خاں ( بیدر ) کا بعمر 12 سال شکاگو امریکہ میں یکم مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ شکاگو کی جامع مسجد میں 2 مئی کو بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی جب کہ تدفین روز ماونٹ قبرستان شکاگو میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ، جناب عبدالرحمان پٹرول مرچنٹ بیدر کے پوترے تھے ۔ پسماندگان میں والد ، والدہ کے علاوہ ایک بھائی شامل ہیں ۔ وہ روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز ، زہرا نگر کے ساکن اور حال مقیم امریکہ تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8712268625 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔/2مئی، ( راست ) جناب میر قطب الدین علی عرف دستگیر پاشاہ ولد جناب سید پاشاہ مرحوم موظف منتظم جناح ہاسپٹل کراچی کا طویل علالت کے بعد 30اپریل کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز عصر عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7386881785 ، 7386127369 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔/2مئی، ( راست ) محترمہ جمیلہ بیگم اہلیہ جناب محمد فاروق مرحوم کا جمعہ کی شب انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز جمعہ عمل میںآئی۔ فاتحہ سیوم 4مئی بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد رحمانیہ میر عالم منڈی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزند محمد شہباز، محمد شہزور، محمد شاہ نواز اور تین دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9010991331 ، 9550753567 پر ربط کریں۔