حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید حامد حسین قادری موظف کمرشیل ٹیکس آفیسر کا بوجہ علالت بوسٹن امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں بیوہ ، ایک لڑکی اور دو لڑکے حال مقیم امریکہ شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849026060 ۔ 9866079719 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ احمد النساء ( چنو پاشاہ ) دختر نواب میر آصف علی خاں مرحوم زوجہ نواب میر شجاعت علی خاں ( محمد نواب ) کا 25 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ 26 اپریل بعد ظہر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان نواب میر عثمان خاں مرحوم جیاگوڑہ عمل میں آئی ۔ زیارت اتوار 27 اپریل بعد عصر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9550261758 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبادت علی خاں افضل ابن سوراب علی خاں مرحوم کا انتقال 26 اپریل کو ہوا ۔ مرحوم کی عمر 75 سال تھی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق دارالشفاء میں مولانا سید علی نقی نجفی نے پڑھائی ۔ مرحوم عبادت علی خاں افضل جناب ایم اے خاں ایم پی کے بڑے بھائی تھے ۔ تدفین بعد نماز عصر دائرہ حضرت میر مومن صاحب میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت الاوہ بی بی دبیر پورہ میں بعد نماز عصر 27 اپریل اتوار مقرر ہے ۔ مولانا سید علی نقی نجفی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9490748377 ، 9885387860 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عبدالعلیم عرف ارشد ابن سید عبدالرزاق مرحوم کا انتقال 26 اپریل کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ کے تدفین قبرستان قادریہ روبرو ادارہ ملیہ میں بعد عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000235466 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید زاہد علی ولد جناب سید اکبر علی مرحوم کا 26 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ٹیک نامپلی میں ادا کی گئی اور قبرستان روبرو پولیس اسٹیشن حبیب نگر نامپلی میں عمل میں آئی ۔ معلومات کے لیے 9989257019 ۔ 9652296271 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم 27اپریل کو بعد عصر مسجد ٹیک نامپلی میں مقرر ہے ۔۔
٭ جناب محمد صدیق المعروف وحید خاں ولد محمد حبیب اللہ خان کا بعمر 50سال 26اپریل کو انتقال ہوگیا۔ بعد عصر نماز جنازہ مسجد کلاں گولکنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 27اپریل بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد کلاں میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9052219165 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 26 اپریل (فیاکس) محترمہ علیم النساء بیگم زوجہ محمد حنیف مرحوم گیرداور مال کا بعمر 92 سال ٹورنٹو کناڈا میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین بعد نماز ظہر ہفتہ کو وہیں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم درگاہ یوسفینؒ کی مسجد میں بعد نماز 5.30 بجے پیر 28 اپریل کو مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9346328760 پر ربط کریں۔