انتقال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ سیدہ طاہرہ بیگم زوارہ بنت مولوی سید باقر حسین عابدی صاحب مرحوم متولی دربار ابوالفضل العباس ( چھوٹی بارگاہ ) اہلیہ امیر حسن کا 24 اپریل جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ میت 25 اپریل کو 10 بجے دن اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحب قبلہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ کی مجلس زیارت 27 اپریل اتوار 5 بجے شام دربار ابوالفضل العباس (چھوٹی بارگاہ ) روبرو چوراہا چھتہ بازار مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9700682631 ، 9703151291 پر ربط کریں ۔۔

شمس آباد۔/25اپریل، ( سیاست نیوز) شمس آباد کی بزرگ شخصیت جناب نواب واجد علی خاں فرزند نواب محبوب علی خاں مرحوم کا بعمر 80سال 25اپریل کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب جامع مسجد شمس آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عید گاہ شمس آباد میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 27اپریل بروز اتوار جامع مسجد میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مرحوم، نامہ نگار سیاست شمس آباد محمد محمود علی خان کے پھوپھا تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9247893466 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/25اپریل، ( راست ) جناب اشفاق احمد ولد جناب غلام احمد کا 24اپریل کو امریکہ میں انتقال ہوا، اور وہیں پر تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم کے پسماندگان میں دو فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9032436996 ، 9030906180 پر ربط کریں۔

حیدرآباد۔/25اپریل، ( راست ) جناب محمد تسکین ولد جناب محمد خواجہ مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر محمدیہ مسجد میں ادا کی گئی۔ تدفین جامعہ عثمانیہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 26اپریل بعد نماز عصر محمدیہ مسجد میں مقرر ہے۔مزید تفصیلات کیلئے فون 8143560261 پر ربط کریں۔

YDR الحاج محمد یوسف خان ولد محمد ناصر خان صاحب مرحوم مالک یاماہا دہلی روڈ ویز
کا بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ تدفین درگاہ حضرت شاہ راجو قتال ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد عصر مدینہ مسجد رنمست پورہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9705300566 ، 9393005800 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 25 اپریل ۔ ( راست ) جناب حبیب علی بن محسن شعیب کا مختصر سی علالت کے بعد آج متحدہ عرب امارات میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ متحدہ عرب امارات میں ادا کی گئی اور تدفین الیحر (العین) میں عمل میں آئی ۔ غائبانہ نماز جنازہ حیدرآباد میںآج بعد نماز مغرب جامع مسجد بارکس میں اداکی گئی۔فاتحہ سیوم 27 اپریل بروز اتوار بعد نماز عصر (4:00) بجے جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 لڑکیاں اور ایک لڑکا ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8686665916 اور 8801685220 پر ربط کریں