نیوزی لینڈ میں انتقال
آکلینڈ ۔ 23 ۔ اپریل : ( سید مجیب کی رپورٹ ) : ڈاکٹر شفیع اللہ بیگ متوطن ورنگل حال مقیم آکلینڈ کی خوشدامن صاحبہ بشیر النساء بیگم زوجہ جناب اعظم خلیل صاحب متوطن کریم نگر کا طویل علالت کے بعد آج آکلینڈ کے سٹی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 24 اپریل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین کیلسٹن قبرستان وہائٹ ایکرے میں عمل میں آئیگی ۔ پسماندگان میں دو دختران بشمول قمر سلطانہ ٹیچر المدینہ اسکول آکلینڈ اور ایک فرزند حال مقیم آسٹریلیا ہیں ۔۔
٭٭ محترمہ رفیعہ سلطانہ بنت مرزا عباس بیگ زوجہ محمد مظفر الدین خاں کا 22 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین اسی روز بعد نماز عشاء احاطہ قبرستان مسجد پیر پاشاہ دیوڑھی ، سید علی گوڑہ عمل میں آئی ۔زیارت بعد عصر جمعرات 24 اپریل کو مسجد پیر پاشاہ سید علی گوڑہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9700007724 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد معین الدین ولد جناب محمد عبدالحفیظ کا 22 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد فاطمہ میں ادا کی گئی جب کہ تدفین حضرت میر مومن پہاڑیؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 24 اپریل بروز جمعرات مسجد فاطمہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9951148284 ۔ 9951874105 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد 23 اپریل (راست) جناب عبادالرحمن ایشان عرف محمود ولد حافظ عبدالرحمن خاں کا 22 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 اپریل کو مسجد چیونٹی شاہؒ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین مسجد قادریہ چادرگھاٹ کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9642435997 ، 9866096284 پر ربط کریں۔