انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( راست ) : سید محمد احسان اللہ جعفری بن سید توفیق احمد جعفری ساکن ہمت پورہ کا 30 مئی کو طویل علالت کے بعد بعمر 19 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت بغدادی شاہ صاحب لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات یکم جون کو بعد عصر مسجد شوکت الاسلام ہمت پورہ مقرر ہے ۔ مزید معلومات کے لیے 9849112313 ۔ 9885732212 پر ربط کریں ۔۔

 

حیدرآباد۔/31مئی، ( راست ) جناب سید نصرت مخصوصی ریٹائرڈ اسٹائٹیکل آفیسر آر ٹی سی فرزند حضرت سید محمود مرحوم کا 31مئی کو بوقت عصر اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم جون کو 4 بجے شام مسجد یداللہی چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین حظیرہ حضرت شاہ قاسم ؒ مجتہد گروہ واقع مشیرآباد میں 5 بجے شام عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور تین فرزندان جناب سید مزمل مہدی، جناب سید آصف مہدی، جناب سید کاشف مہدی شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے9032579965 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔