انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ اقبال بیگم زوجہ مسعود احمد کا بعمر 80 سال ، 17 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ایکمینار مسجد ایرہ گڈہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ قبرستان نور مسجد ایرہ گڈہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 19 اپریل بعد عصر ایکمینار مسجد نیتاجی نگر ، ایرہ گڈہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8978765518 ۔ 9966312405 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ صغریٰ بانو بنت جناب آغا غلام عباس شیرازی مرحوم زوجہ مولوی میر صادق علی مرحوم کا بروز جمعہ 18 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 20 اپریل کو 4 بجے دن مسجد نور العمرا ، نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9908221543 ۔ 9010991531 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ شاہدہ بیگم زوجہ جناب محمد آصف الدین احمد موظف سپرنٹنڈنٹ محکمہ بلدیہ کا بعمر 65 سال آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات کے لیے 8801135776 ۔ 9908298683 پر ربط کریں ۔۔