حیدرآباد 17 اپریل (راست) مجلس بچاؤ تحریک کے سینئر بزرگ قائد جناب محمد احمد صدیقی (ماموں) ولد جناب محمد حسین صدیقی مرحوم کا 16 اپریل کو بعمر 77 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سردار النساء معین باغ میں ادا کی گئی۔ جناب محمد مجید اللہ خاں فرحت خاں امیدوار مجلس بچاؤ تحریک و دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ پسماندگان میں 4 لڑکے شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 18 اپریل جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد سردار النساء بیگم میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 9248310485 پر ربط کریں۔
جناب ممتاز علی عرف قیصر ولد جناب شیخ علی ساکن علی نگر علی آباد کا 14 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد رحمانیہ میکل بنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل و آبائی قبرستان تکیہ علوی میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9059532181 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ نسیم بیگم زوجہ جناب محمد عبدالرحیم عرف پاشو میاں ساکن چوڑی بازار کا انتقال 17 اپریل کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد دھوبن دارالسلام میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد کے روبرو واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 اپریل مسجد دھوبن بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849495915 ۔ 9912495800 پر ربط کریں ۔۔