حیدرآباد30 مئی (راست) جناب محمد اشفاق فرزند محمد اسحاق صاحب مرحوم ساکن مادنا پیٹ کا 24 مئی 2017ء کو ریاض (سعودی عرب) میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ میت جمعرات یکم جون کو حیدرآباد لائی جائے گی۔ نماز جنازہ مسجد ماما رمضانی، چھاؤنی ناد علی بیگ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ، چھاؤنی میں عمل میں آئی گی۔ پسماندگان میں والدہ کے علاوہ اہلیہ ، دو لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9100504742 ، 8686100222 پر ربط پیدا کریں۔
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( راست ) : اہلیہ محترمہ جناب الحاج کریم الدین وظیفہ یاب صدر مدرس کا آج 30 مئی صبح طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم جون بروز چہارشنبہ مسجد قطب شاہی ملک پیٹ قدیم بعد ظہر مقرر ہے اور تدفین متصل قبرستان مسجد چندا صاحب اسٹیشن ریلوے ملک پیٹ عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9492038464 ۔ 8801741328 پر ربط کریں ۔۔