انتقال

حیدرآباد /16 اپریل ( راست ) الحاج غلام احمد قریشی سابقہ ملازم بچوں کی جیل ولد جناب غلام رسول مرحوم کا بروز منگل 15 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز فجر فجر مسجد بلال حبیب نگر ریاست میں پڑھائی گئی ۔ تدفین عقب مسجد غوثیہ امام باڑہ یاقوت پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ بروز جمعرات 17 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد بلالؓ، ریاست نگر حبیب نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9533411171/ 9000520900 پر ربط کریں ۔

امریکہ میں انتقال
حیدرآباد /16 اپریل ( راست ) قاضی لطیف احمد ولد قاضی اکبر احمد مرحوم موظف ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز ساکن چنچل گوڑہ کھلہ حال مقیم امریکہ کا 15 اپریل کو ڈلاس ہاسپٹل امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین وہیں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 4 لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 99128405372/ 040-23347502 پر ربط کریں ۔

جدہ میں انتقال
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( ای میل ) : جناب محمد اسلم ساکن یاقوت پورہ رین بازار کا انتقال 16 اپریل کو ہوگیا ۔ تدفین مسجد فلسطین جدہ سعودی عربیہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ مسجد رحمتیہ عظمت نگر یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 24502037 ۔ 9700167551 پر ربط کریں ۔۔

انتقال
m الحاج محمد صدیق قریشی ولد الحاج محمد خواجہ قریشی مرحوم (چوک مارکیٹ) کا 16 اپریل کو اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد پیارو میاں مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 اپریل کو بعد عصر مسجد فاروق اعظم ہمت پورہ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9885031833 ، 9347002954 پر ربط کریں۔