حیدرآباد۔/15اپریل، ( راست ) جناب غلام جیلانی ولد غلام صمدانی مرحوم ساکن یاقوت پورہ کالونی حال مقیم ( میری لینڈ امریکہ ) 15اپریل بروز منگل صبح 4:30 بجے انتقال ہوگیا۔ مرحوم کا میری لینڈ امریکہ میں معزز شخصیات میں شمار کیا جاتا تھا۔ نماز جنازہ اور تدفین میری لینڈ امریکہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات 9618029477 ، 9700302306 پر ربط کریں۔
٭ قاضی محمد ریاض الدین احمد صدیقی انور پاشاہ ولد قاضی محمد غوث صدیقی مرحوم قاضی منگلگی تعلقہ چیتاپور ضلع گلبرگہ شریف کا آج انتقال ہوا ۔ مرحوم قاضی محمد قمر الدین احمد صدیقی صابر آرکیٹکٹ کے چھوٹے بھائی تھے ۔ نماز جنازہ کل /16 اپریل کو بعد ظہر مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں پڑھائی جائے گی ۔ تدفین قبرستان میر صاحب دبیر پورہ روبرو الاوہ بی بی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885152155 پر معلوم کرسکتے ہیں ۔
٭٭جناب مرزا یعقوب بیگ ولد مرزا شاہ بیگ مرحوم موظف ملیریا ڈپارٹمنٹ کا 15 اپریل منگل کو انتقال ہوچکا ہے ۔ فاتحہ سیوم 17 اپریل جمعرات بعد نماز عصر قدیم جامع مسجد حکیم پیٹ ٹولی چوکی مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9533229841پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭ رفیق النساء بیگم زوجہ جناب خواجہ خاں ساکن ٹولی چوکی کا مختصر سی علالت کے بعد 13 اپریل اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد گوھر جمالی کنٹہ ٹولی چوکی میں پڑھائی گئی ۔ تدفین قبرستان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر منگل 15 اپریل مسجد گوہر جمالی کنٹہ ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 2 لڑکے اور ایک دختر شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246190494 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔