انتقال

٭٭ جناب محمد یونس موظف سنٹرل سیکوریٹی فورس ولد جناب محمد اسماعیل مرحوم ساکن اندھیری گلی کوٹلہ عالیجاہ کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد فردوس کوٹلہ عالیجاہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان تکیہ جمال بی فتح دروازہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 15 اپریل بروز منگل 4.30 بجے شام مسجد شکارخانہ اندھیری گلی کوٹلہ عالیجاہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم کانگریس قائد حاجی محمد موسی قاسم کے حقیقی برادر ہوتے ہیں ۔ دیگر تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246530171 پر ربط کریں ۔