انتقال

حیدرآباد ۔ 12 اپریل (راست) بورابنڈہ سائٹ (1) کالونی کی معزز شخصیت الحاج محمد سرور ولد جناب محمد برہان مرحوم کا جمعہ 11 اپریل کو قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 71 سال تھی۔ پسماندگان میں بیوہ ہے۔ نماز جنازہ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد مسجد اکبری بورابنڈہ سائٹ (1) میں ادا کی گئی اور تدفین حبیب فاطمہ نگر بورابنڈہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد اکبری بورابنڈہ سائیٹ (1) مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9441184049 پر ربط کریں۔

٭٭ الحاج محمد فیاض الدین قاضی لنگم پیٹ نظام آباد کا آج معین باغ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کے بعد تدفین حضرت برہنہ شاہؒ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم مسجد باقر خاں میں 13 اپریل کو بعد عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9347237594 ۔ 9885868786 پر ربط کریں۔۔