حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( راست ) : محمد عبدالخلیل ولد محمد عبدالقیوم مرحوم ( مقطعہ مدار موضع قطب الدین ) ساکن صالح نگر کنچہ قلعہ گولکنڈہ کا 9 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد قطب الدین گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین وہیں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 اپریل بعد نماز عصر مسجد علی احمد سجاد کالونی چھوٹا بازار قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849233912 ۔ 8686884140 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد عبدالشکور صاحب ایڈوکیٹ ولد جناب نور محمد مرحوم کا انتقال 8 اپریل کو ہوا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد سکندرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ شاہ صوفی صاحب قبرستان بوٹ کلب میں عمل میں آئی ۔ زیارت جامع مسجد سکندرآباد جیمس اسٹریٹ میں 11 اپریل 4 بجے مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 27701567 ۔ 9676707638 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رحیم الدین موظف سیول انجینئیر محکمہ آبپاشی ولد جناب محمد قطب الدین مرحوم کا 9 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد قطب شاہی سن سٹی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت سید میراں حسینی بغدادیؒ پنشن پورہ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ قرآن خوانی جمعہ 11 اپریل بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی حیدر شاہ کوٹ سن سٹی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989438778 پر ربط فرمائیں ۔
٭٭ سینئیر کانگریس قائد و وارڈ پریسیڈنٹ جناب محمد غوث خان موظف محکمہ آثار قدیمہ ولد جناب محمد دائم خان صوبیدار مرحوم کا 9 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 88 سال تھی ۔ نماز جنازہ مسجد بریدی گولکنڈہ میںبعد مغرب ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان جمالی کنٹہ قلعہ گولکنڈہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 11 اپریل بعد نماز عصر مسجد بریدی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر: 9985778866 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد عبدالسلیم ریٹائرڈ پرنسپال بی ایڈ کالج ورنگل کا 88 سال کی عمر میں 4 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ موصوف اردوکے خدمت گذار تھے اپنے انتقال سے 4 ماہ قبل تک ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ میں بحیثیت منتظم خدمات انجام دیتے رہے ۔ ادارہ ادبیات کے سکریٹری اور اسٹاف موصوف کے انتقال پر ارکان خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ جنت میں اعلی مقام عطا کرے ۔ آمین ۔ تفصیلات کے لیے ان کے فرزند سے فون 9703861504 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد مظہر الدین حسن ولد جناب محمد اظہر الدین مرحوم کا 9 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد رنمست پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 اپریل کو بعد نماز عصر جامع مسجد رنمست پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9666219164 ۔ 8142850786 ۔ 9666323576 پر ربط کریں ۔۔