حیدرآباد 5 اپریل ( راست ) محترمہ قدسیہ سلطانہ عرف گل رخ اہلیہ میر مومن علی خاں حال مقیم سعودی عرب کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان امام باڑہ یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 6 اپریل اتوار کو بعد نماز عصر مسجد صحیفہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات فون 9395167173 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
٭٭ جناب محمد سلیمان نقشبندی المعروف محمد بھائی ساڑی والے ولد محمد جمال الدین مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ کل بروز اتوار جامع مسجد وزیر علی صاحب میں بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ تدفین چراغ علی نل فتح دروازہ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9848932506 ۔ 9291592388 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد مجیب احمد ولد جناب محمد مختار احمد حال مقیم جبیل سعودی عربیہ کل رات ایک حادثہ میں برسر موقع انتقال ہوگیا ۔ تدفین جبیل میں ہی عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں والد ، والدہ ، کے علاوہ 3 بہنیں اور ایک بھائی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 7893329141 یا 9492921516 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نظام الدین ولد جناب محمد امام الدین مرحوم متوطن کورٹلہ حال مقیم راہول کالونی ٹولی چوکی ( امریکن شہری ) کا بعمر 60 سال 4 اپریل بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ماضی میں بینک آف انڈیا کے ملازم تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد نور سوریہ نگر کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان جمالی کنٹہ ٹولی چوکی میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ، جناب ایم اے غفور OSD اے پی ویرہاوزنگ کارپوریشن کے برادر نسبتی تھے ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9849269760 ۔ 9849803670 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 5 اپریل (راست) محترمہ خورشیدالنساء بیگم بنت جناب میر لیاقت علی خاں رضوی مرحوم زوجہ جناب سید محمد درویش مرحوم کا 4 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ میت عاشورخانہ حسینیہ زہرا حسینی کوٹھی سے 5 اپریل کو اٹھائی گئی۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی اور تدفین مقبرہ نواب اعتصام الملک جامباغ دارالشفاء میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 6 اپریل کو 4 بجے شام عاشورخانہ حسینیہ زہرا حسینی کوٹھی مقرر ہے۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801245665 ، 9391806061 پر ربط کریں۔
الحاج عبدالرحیم خان عرف بابو میاں ولد جناب محمد عبدالواحد خان مرحوم گھڑی ساز کالی کمان گلزار حوض کا بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 6 اپریل کو مسجد عبداللہ شاہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ میں بارہ گلی حسینی علم اتوار کو بعد نماز ظہر، جماعت 3 بجے دوپہر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703266063 ، 9705445476 پر ربط کریں۔
جناب محمد افضل عمادی ولد جناب محمد عثمان عمادی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حسین ہمایوں نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان بادبا ؒمیں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7799104852 ، 8978947486 پر ربط کریں۔
محترمہ جیلانی بیگم زوجہ جناب عبدالرحیم کا بعمر 73 سال ہفتہ 5 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 6 اپریل کو بعد نماز ظہرجامع مسجد رنمست پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین کشن باغ قبرستان روبرو حسینی فنکشن ہال عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848495097 ، 9885575755 پر ربط کریں۔
جناب مرزا مسعود علی ابن مرزا غلام علی کا 4 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید عباس حسین نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میرمؤمن ؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ، دختر و پانچ فرزندان شامل ہیں۔ مجلس زیارت 6 اپریل 4 ساعت مولا کا چھلہ یاقوت پورہ مقرر ہے۔ مولانا سید عباس حسین مخاطب کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9059599829 پر ربط کریں۔