انتقال

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ رضیہ بی بی کا لاس اینجلس امریکہ میں 4 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، خواجہ نصیر الدین مرحوم سابقہ ڈپٹی جنرل مینجر نظام شوگر فیکٹری بودھن کی دختر تھیں ۔ تدفین امریکہ میں ہی عمل میں آرہی ہے ۔ مزید تفصیلات ڈاکٹر خالد مقیم حیدرآباد سے فون 9885245205 پر حاصل کرسکتے ہیں ۔۔

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( فیاکس ) : محترمہ طاہرہ بیگم بنت جناب میر احمد علی رضوی مرحوم اہلیہ جناب میر باقر علی رضوی مرحوم کا 4 اپریل کو خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی ۔ مجلس زیارت 6 اپریل کو 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9885699959 ۔ 9985706269 پر ربط کریں ۔۔
انتقال
٭٭ محترمہ چھوٹی بی عرف حسین بی زوجہ جناب علی بن عبداللہ الماس مرحوم کا یکم اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر بروز منگل مسجد حکیم میر وزیر علی میں ادا کی گئی اور تدفین مغل فقیر تکیہ شمشیر گنج میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے لیے 9393336630 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد نظام الدین ولد جناب محمد امام الدین مرحوم متوطن کورٹلہ حال مقیم راہول کالونی ٹولی چوکی ( امریکن شہری ) کا بعمر 60 سال 4 اپریل بروز جمعہ کی شام انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ماضی میں بینک آف انڈیا کے ملازم تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم کے بچوں کا امریکہ سے آمد کا انتظار ہے ۔ نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق فون نمبرات 9849269760 ۔ 9849803670 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد زبیر قریشی ولد جناب محمد عبداللہ قریشی کا 4 اپریل بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد یسین صاحب کے قبرستان سید علی چبوترہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 6 اپریل کو بعد نماز عصر جامع مسجد فاروق اعظم ہمت پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9010484080 ۔ 9393064876 پر ربط کریں ۔۔