حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( راست ) : الحاج محمد محبوب غوری ولد جناب محمد غوری مرحوم پٹہ دار موضع پیراں گوڑہ تعلقہ شاد نگر کا بروز جمعرات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ 4 اپریل مسجد حکیم میر وزیر علی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین موضع پیراں گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9985470391 ۔ 9848803872 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد معین الدین غریب وظیفہ یاب ڈپٹی ڈائرکٹر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن ممبئی ولد جناب سوداگر عبدالقدیر مرحوم ساکن ارونا کالونی ٹولی چوکی کا انتقال 2 اپریل کو حیدرآباد میں ہوا ۔ نماز جنازہ 4 اپریل کو بعد نماز جمعہ مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ ملے پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین ملحقہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9618086500 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت محمد عبدالصمد مرزائی کا 3 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر درگاہ یوسفینؒ نامپلی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین اندرون احاطہ درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ صاحب قبلہؒ میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9440391576 ۔ 9441229864 پر ربط کریں ۔۔