حیدرآباد ۔ یکم اپریل (راست) محترمہ قمر سلطانہ زوجہ جناب سید امیرالدین اقبال کا آج شب قلب پر حملہ کے باعث نامپلی کیر ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2 اپریل کو بعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت موسیٰ قادری حسینی علم میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں تین فرزندان و دو دختران شامل ہیں۔ مرحومہ ممتاز ویڈیو گرافر مسٹر سید حمیدالدین عزیز کی والدہ تھیں۔ مزید تفصیلات 9346570275 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
جناب عبدالفتاح مہکری ولد ڈاکٹر عبدالغفار مہکری مرحوم کا یکم اپریل بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2 اپریل کو رات دس بجے مرحوم کے مکان کے قریب روبرو سر نظامت جنگ لائبریری نارائن گوڑہ مقرر ہے۔ مرحوم، ڈاکٹر سید آصف مہکری، ماجد مہکری و عبدالقدیر مہکری کے والد تھے۔ تدفین بمقام سید علی گوڑہ میں ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9703235732 ، 9177733219 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ بارکس کی بزرگ شخصیت الحاج محمد بن علی باکوبن المعروف چاند باکوبن ریٹائرڈ گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل کا95 سال کی عمر میںآج 6 بجے شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد بارکس میں رات 10 بجے ادا کی گئی اور تدفین بارکس کے بڑے قبرستان میں عمل میں آئی ۔پسماندگان میں ایک لڑکا‘ 6لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 4 اپریل ‘ بعد نماز جمعہ جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے9849251570 پر ربط پیدا کیاجاسکتاہے ۔
٭٭ سالم بن عبود بلیشرم ساکن صلالہ ، بارکس کا 30 مارچ بروز اتوار انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9885449993 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔یکم اپریل،( راست ) سید بشارت اللہ ولد سید نعمت اللہ کا آج حرکت قلب بند ہونے کے باعث 28سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب کمان کی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین میرکا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مرحوم سید بشارت اللہ، جناب سید امانت اللہ ریٹائرڈ انجینئر کے بھتیجے تھے۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9705575987 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔