انتقال
حیدرآباد 31 مارچ (راست) جناب سید محمد افروز عرف لطیف ولد جناب سید محمد افضل کا انتقال 30 مارچ کو ہوگیا ۔ بعد نماز جنازہ تدفین میر کا دائرہ مغل پورہ میں عمل میں آئی۔ زیارت یکم اپریل کو بعد نماز عصر ملے پلی میں مقررہے ۔ مزید تفیصلات کیلئے فون نمبرات 8712144321, 9247762990 پر ربط کریں ۔
٭٭ صوفی محمد عبدالولی محمود ولد نصرت عبدالعلی صوفی ؒ کا بعمر 82 سال 30 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 31 مارچ پیر کو بعد نماز ظہر مسجد بلال نواب صاحب کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سلطان الواعظینؒ صوفی منزل مصری گنج میں عمل میں آئی۔ مرحوم کی فاتحہ سیوم یکم اپریل کو بعد نماز عصر مسجد بلال نوب صاحب کنٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9392593468 پر ربط کریں ۔
٭٭ میر عمر علی خلیق ساکن باغ جہاں آراء ولد جناب میر مصطفے علی مرحوم کا 30 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عباد اللہ شاہ میں ادا کی گئی جبکہ تدفین قبرستان شاہ کالونی باغ جہاں آراء میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم اپریل بروز منگل کو بعد نماز عصر مسجد عباد اللہ صاحب شاہ کالونی باغ جہاں آراء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ان فون نمبرات 9949836922, 9246393786 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب میر معاذ علی محسن قادری ولد الحاج میر مصدق محسن حال مقیم ریاض کا مختصر علالت کے بعد 30 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین کاروان میں بعد نماز ظہر عمل میں آئی ۔ مولانا خواجہ شریف جامعہ نظامیہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور دعا کی ۔ فاتحہ سیوم یکم اپریل کو بعد عصر مسجد چمکورہ خلوت مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 8686491872 پر ربط کریں۔
جناب محمد شفیع الدین ولد جناب محمد فصیح الدین مرحوم کا انتقال 29 مارچ کو ہوا۔ تدفین اتوار 30 مارچ کو بعد نماز ظہر واقع قبرستان تکیہ جمال بی صاحبہ بیرون فتح دروازہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم مسجد حکیم وزیر علی میں یکم ؍ اپریل منگل کو مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9396655739 ، 9948081129 پر ربط کریں۔
جناب احمد محی الدین صدیقی عرف صابر ولد جناب احمد معین الدین عابد مرحوم کا 31 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر درگاہ یوسفین ؒ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ سید شاہ موسیٰ قادری بغدادی ؒ عابڈس میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل یکم ؍ اپریل کو بعد نماز عصر درگاہ یوسفین ؒ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9705386237 ، 8008845326 پر ربط کریں۔