حیدرآباد 30 مارچ (راست) جناب محمد مظہرالدین ملازم بینک آف انڈیا خیریت آباد برانچ ساکن گندم باؤلی چھاؤنی ناد علی بیگ یاقوت پورہ ولد جناب محمد منیرالدین مرحوم کا بعمر 53 سال اتوار 30 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ماما رمضانی (المعروف بڑی مسجد) چھاؤنی ناد علی بیگ میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاؤنی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 دختران اور ایک فرزند محمد انظرالدین شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون 9985911436 ، 9440732159 پر ربط کریں۔ واضح رہے کہ جناب محمد مظہرالدین کے والد جناب محمد منیرالدین موظف مدرس کا 5 دن قبل ہی یعنی 25 مارچ کو انتقال ہوا تھا۔
الحاج مکرم محی الدین صدیقی ابن جناب غلام دستگیر مرحوم نبیرہ نواب نصرت جنگ مرحوم کا 29 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ دستگیر صاحب نزد درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ ریاست نگر میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم پیر 31 مارچ کو بعد نماز عصر جامع مسجد بلال ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9966869018 پر ربط کریں۔