انتقال

حیدرآباد 27 مارچ (راست) الحاج سید شاہ حمیدالدین قادری البخاری الکلیمی المعروف اقبال صاحب کا بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد قطب شاہی متصل مشک محل عطاپور میں ادا کی جائے گی۔ نماز جمعہ ٹھیک 1.30 بجے مقرر ہے۔ تدفین جد اعلیٰ حضرت صوفی سید شاہ علی میراں قادری بخاریؒ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9985918415 اور 9700552335 پر ربط کریں۔

(تبارک نیوز) فزیشین ڈاکٹر ایم اے حنان تالاب کٹہ کی اطلاع کے بموجب ان کی صاحبزادی ڈاکٹر قدسیہ قمر عرشیہ کا مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ روانگی کے دوران حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ابرارالحق قریشی ایم ڈی اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر قدسیہ قمر عرشیہ اپنے تین بچوں کے ہمراہ حیدرآباد سے بغرض عمرہ و زیارت روضۃ النبی ﷺ گزشتہ جمعہ کو روانہ ہوئے اور 24 مارچ کی شب مدینہ طیبہ کے لئے روانہ ہوئے تھے کہ دوران سفر ایک حادثہ میں ڈاکٹر ابرار الحق قریشی، ڈاکٹر قدسیہ قمر عرشیہ ایم ڈی و تینوں بچے شدید زخمی ہوگئے جو کنگ فیصل ہاسپٹل مدینہ منورہ میں زیرعلاج ہیں۔ دوران علاج ڈاکٹر قدسیہ قمر عرشیہ انتقال کرگئیں۔ مرحومہ ڈاکٹر قدسیہ قمر عرشیہ کی نماز جنازہ مدینہ منورہ مسجد نبوی ﷺ میں ادا کی گئی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی۔ مرحومہ ، ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کی ہمشیرہ تھیں۔ تفصیلات کے لئے 9391140480 ، 8297158387 پر ربط کریں۔

محترمہ رابعہ بیگم زوجہ جناب شیخ حسن الدین اعظم مرحوم ساکن سکنڈ لانسر محمدی لائن کا بروز جمعرات 27 مارچ کو بعمر 88 سال انتقال ہوگیا۔ 28 مارچ کو بعد نماز جمعہ نماز جنازہ جامع مسجد محمدی سکنڈ لانسرز میں ادا کی جائے گی۔ تدفین بغدادی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے احاطہ لنگرحوض پنشن پورہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 29 مارچ بعد نماز عصر جامع مسجد محمدی لائن سکنڈ لانسر میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9247393578 ، 9246587246 پر ربط کریں۔

حیدرآباد 27 مارچ (فیاکس) جناب محمد عبدالباسط کراچی پاکستان ولد جناب محمد منور مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ تدفین 25 مارچ بروز جمعرات بعد نماز ظہر کراچی میں عمل میں آئی۔ مرحوم، کامریڈ محمد علی حسینی سابق صدر انجمن ترقی اُردو گریٹر حیدرآباد کے بہنوئی تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849434163 پر ربط کریں۔