انتقال

حیدرآباد۔ 20۔ مارچ (راست) جناب محمد عبدالحنان عرف فہیم ولد جناب محمد عبدالرزاق ساکن زیبا باغ آصف نگر کا 19مارچ چہارشنبہ کو جدہ (سعودی عرب) میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اور تدفین 20مارچ کو جدہ میں ہی عمل میں آئی۔ مرحوم‘ جاپان کی مزدا موٹر کمپنی میں ملازم تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان محمد عبدالحیٔ فرقان‘ محمد ہمدان اور دو دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون 04023531662 پر یا 9676111221 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

٭٭محمد صفی الدین فاورقی ولد قاضی محمد نور الدین فاروقی مرحوم جاگیر دار میڑ پلی کرسپانڈنٹ پیرامونٹ ہائی اسکول دودھ باولی کا آج بروز جمعرات بعد نماز عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل جامع مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت محمد شجاع الدین عیدی بازار میں عمل میں آئیگی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند محمد ذکی الدین فاروقی اور دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار قبل عصر مسجد صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات 9848084439 پر حاصل کی جاسکتی ہے۔

٭٭ جناب سید جبار حسین عرف عتیق ساکن جہاں نما ولد جناب سید حسین مرحوم کا بعمر 54 سال 21 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 مارچ کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد جہاں نما میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان سید علی عادل عرف ارشاد، سید عبدالخالق عرف احسن،سید حسین اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9703997860 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔