انتقال

حیدرآباد 19 مارچ (راست) جناب عبدالحمید ولد جناب محمد غالب مرحوم ساکن بالا نگر کا بعمر 55 سال 18 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ تدفین بعد نماز جنازہ بوئن پلی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849225302 ، 9948168090 پر ربط کریں۔

٭ سید عظمت اللہ حسینی عرف دستگیر ولد سید کریم اللہ حسینی کا مختصرعلالت کے بعد چہارشنبہ 19مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 20مارچ کو بعد ظہر مسجد کوکہ ٹٹی حسینی علم میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9849269556 ، 8885495120پر ربط کریں۔

٭٭(راست ) رئیس النساء بیگم زوجہ محمد غوث الدین علی خاں کا 17مارچ کی صبح چھتیس گڑھ میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ، نواب محمد سراج الدین علی خاں کی دختراور امیر پائیگاہ خورشید جاہ بہادر کی نبیری تھیں۔ تفصیلات کیلئے فون 8106892892پر ربط کریں۔

٭ ( راست ) جناب شیخ محمد عبدالغنی ولد شیخ محمد عبدالرحیم مرحوم ساکن نندی میر عالم کا اچانک بعارضہ قلب رات دس بجے بروز چہارشنبہ 19مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 20مارچ بعد نماز ظہر مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ میں مقرر ہے۔ تدفین تکیہ روشن دل نزد مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون 9440438978 ، 9440221886 پر ربط کریں۔