انتقال

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( راست ) : محمد جہانگیر مرحوم کے فرزند محمد غوث الدین ‘ ساکن باغ جہاں آرا ‘ مالک غوث جنرل اسٹور فتح خان بازار ‘چنچل گوڑہ کا آج صبح8 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مدینہ مسجد باغ جہاں آرا میں ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان چنچل گوڑہ ‘آبدار خانہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 20 مارچ بعد نماز عصر مدینہ مسجد باغ جہاں آرا میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 لڑکے ‘3 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ‘ محمد ظہو ر الدین ‘ حال مقیم ( سافکو ‘سابک ) الجبیل سعودی عرب ‘محمد حبیب الدین کے والد ہوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7842761674 ‘9700486213 پر ربط پیداکیاجاسکتاہے ۔

٭٭ مرزا وحید بیگ ولد غلام مصطفی بیگ مرحوم عمر 55 سال ساکن اعظم پورہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان قادریہ عقب چادر گھاٹ پل میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، مولوی محمد مظفر علی مدیر صحیفہ کے بھتیجہ تھے ۔ تفصیلات کے لیے 09701219004 پر ربط کریں ۔۔