انتقال

شمس آباد 16 مارچ (سیاست نیوز) اے ایشوریا رجسٹرار ہائی کورٹ ریٹائرڈ کے بڑے بھائی اور ڈاکٹر پریم راج کے والد اے بالیا یادو 89 سالہ کا کل رات انتقال ہوگیا۔ اہل خاندان سے تعزیت کرنے والوں میں افتخار احمد، گنیش گپتا، رندھیر ریڈی ، محمد عبدالقادر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔ آنجہانی اے بالیا یادو روزنامہ سیاست کا گزشتہ 45 سال سے مطالعہ کرتے تھے۔

٭٭ محترمہ ریحانہ مجید زوجہ محمد شفیع فاروقی (سوپر ہارڈ ویر) کا اتوار 16 مارچ بعد مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 مارچ بعد نماز ظہر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی جائے گی۔ تدفین مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات فون نمبر :9390035421 اور 9390035420 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

٭٭ جناب محمد عبدالعلام عرف باسط ولد جناب محمد عبدالمجید ساکن آغا پورہ کا بعمر 64 سال 15 مارچ بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات 9908120826،9849425543 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔