حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب سید مظہر حسن موظف محکمہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ولد جناب سید حسن مرحوم کا 13 مارچ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9966297425 ۔ 9247894661 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد ضمیر احمد ( عرف ببلو ) ولد تاج الدین مرحوم عیدی بازار کا آج بروز جمعہ 14 مارچ 11 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صدیق اکبر عیدی بازار میں پڑھائی گئی اور تدفین احاطہ شجاع الدین صاحب قبلہؒ عیدی بازار میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9581114131 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔/14مارچ، ( راست ) استاد العلماء والحفاظ القراء شمس العارفین عارف باللہ مولانا حافظ و قاری شاہ محمد غوث جانشین و خلیفہ بحرالعرفان حضرت شاہ محمد عبدالقادر ؒ وخلیفہ حضرت صحوی شاہ ؒ و تلمیذ الحاج حافظ محمد بن علی ؒ ناظم و سرپرست اعلیٰ مدرسہ تحفیظ القرآن محمدیہ جامع مسجد آم والی ( قاضی پورہ ) کا 14مارچ کو صبح 10:30 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر مولانا خواجہ شریف نے جامع مسجد حکیم میر وزیر علی ( فتح دروازہ ) میں پڑھائی۔ بارکس کے قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 16مارچ کو 4 بجے شام جامع مسجد آم والی ( قاضی پورہ ) میں مقرر ہے۔ بعد نماز مغرب جلسہ تعزیت حضرت ممدوح علیہ الرحمہ جامع مسجد آم والی ( قاضی پورہ ) میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9550863529 ، 9391108387 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد لطیف الدین اے ڈی سی ولد جناب شمس الدین مرحوم کا 14مارچ بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ تدفین قبرستان بود علی شاہ صاحب میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703608339 ، 9346888656 پر ربط کریں۔
٭جناب محمد عبدالغنی ولد جناب محمد امیر علی مرحوم کا 14مارچ کو بعمر 77سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ٹیک نامپلی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین مسجد سلطان جنگ نامپلی کے احاطہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9291310356، 9885538505 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد ٹیک میں مقرر ہے۔