انتقال

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( راست ) : محترمہ اشرف النساء زوجہ جناب الحق مرحوم ساکن سلطان شاہی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد صحیفہ اعظم پورہ مقرر ہے ۔ مرحومہ ، پروفیسر محمد عثمان احمد پرنسپل پریسیڈنسی اسکول آف مینجمنٹ و کمپیوٹر سائنس کی خوشدامن اور جناب محمود الحسن مقیم امریکہ کی والدہ تھیں ۔ تدفین احاطہ قادری چمن میں ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 24522164 ۔ 65181608 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب شیخ عثمان ملازم ایف سی آئی ولد جناب شیخ احمد مرحوم کا 10 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 11 مارچ کو بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ شنکر مٹھ نلہ کنٹہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان کورنٹی ہاسپٹل میں عمل میں آئی ۔ مرحوم کی اہلیہ محترمہ سیدہ سبحانی بیگم ہیڈ مسٹریس انجمن خادم المسلمین اسکول ہیں ۔ فاتحہ سیوم 13 مارچ جمعرات بعد نماز عصر عثمانیہ مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8885595487 ۔ 9948049176 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید کاظم حیدر رضوی حال مقیم ( میسور ) کا 11 مارچ کو میسور میں انتقال ہوگیا ۔ جن کی میت بروز منگل دن نورخان بازار سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں جناب علی نقی نجفی امام جماعت مسجد جعفری نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 13 مارچ کو 5 ساعت عصر زیدی منزل دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا سید علی نقی نجفی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9291609988 پر ربط کریں ۔