انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عبدالرشید ملازم پی ڈبلیو ڈی ولد عبدالصمد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 مارچ بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر جامع مسجد اے سی گارڈ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان اے سی گارڈ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا ایک لڑکی ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد عصر چھوٹی مسجد بلال ، اے سی گارڈ میں مقرر ہے ۔ مرحوم ، مبروک سیٹھ کے نواسے ہوتے تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9052062055 ۔ 9949964051 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب حبیب حسن بن حسین العطاس المعروف انور پاشاہ ولد حبیب حسین علی العطاس کا 5 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین آبائی قبرستان بارکس میں بعد نماز عشاء عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز جمعہ جامع مسجد کنگ کوٹھی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9666424959 ۔ 9912878346 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ خدیجہ بیگم زوجہ مرزا محبوب علی بیگ صاحب مرحوم ( والدہ مرزا مظہر علی بیگ و مرزا حامد علی بیگ ) کا 6 مارچ بروز جمعرات کو بوقت ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 7 مارچ بعد نماز جمعہ مسجد عمر بن خطابؓ چنچل گوڑہ دبیر پورہ میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین درگاہ کملی والے شاہ صاحبؒ بیرون دبیر پورہ متصل قبرستان میں عمل میں آئیگی ۔ تفصیلات 9550546926 ۔ 9908199306 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔

٭٭ محترمہ خیر النساء بیگم ( فرزانہ بیگم ) زوجہ جناب محمد شرف الدین ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائرکٹر اگریکلچرل ڈپارٹمنٹ کا 5 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم 7 مارچ کو بعد عصر مسجد قطب شاہی ملک پیٹ قدیم میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9866104083 ۔ 9502311065 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سیدہ غزالہ نقوی بنت سید آل حیدر نقوی ( سیدہ سمانہ نقوی ) ساکن سکھ واڑی سکندرآباد کا 5 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین 6 مارچ کو عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 7 مارچ کو 4 بجے عصر مسجد نور الامراء نور خاں بازار مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8886963595 ۔ 9849210665 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب مرزا محمد حمزہ موظف ٹکنیکل آفیسر آئی آئی سی ٹی ( آر آر لیاب ) تارناکہ ابن مرزا علی یاور مرحوم بعمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ 6 مارچ کو 9 بجے صبح ایرانی گلی کے مکان سے میت اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید نبی الحسن زیدی نے پڑھائی ۔ دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 7 مارچ 4 بجے عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9502283187 ۔ 9246574286 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد احمد علی عرف بابو بھائی ولد جناب محمد حسین علی مرحوم بعمر 84 سال کا 5 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد قادریہ چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 7 مارچ بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ مقرر ہے ۔ تفصیلات 23512266 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سراج احمد ولد جناب نظیر احمد مرحوم کا 5 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ٹین پوش میں 5 مارچ کو بعد نماز عشاء ادا کی گئی جب کہ تدفین روبرو مسجد دھوبن عمل میں آئی ۔ زیارت 7 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد دھوبن مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 8121791526 ۔ 9652081833 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ اہلیہ محترمہ قاضی سید احمد عیسیٰ قادری دختر مولانا سید رشید پاشاہ قادریؒ سابقہ امیر جامعہ نظامیہ کا مختصر سی علالت کے بعد 5 مارچ کو انتقال ہوگیا اور تدفین اسی روز بعدنماز مغرب احاطہ بخاری گلشن سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 7 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد حضرت بخاری شاہ سعید آباد میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 4 صاحبزادے اور 2 صاحبزادیاں ہیں ۔ تفصیلات کیلئے فون 9849229348 ۔ 9959573482 پر ربط کریں ۔۔