انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : جناب مرزا ہادی حسین ابن مرزا یاور حسین کا انتقال 28 فروری کو ہوگیا ۔ دائرہ میر مومن میں 10 بجے شب تدفین عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 2 مارچ 4 بجے ماتم کدہ نزد دیوڑھی کمال یار جنگ مقرر ہے ۔ جس میں جناب ہادی علی مہدی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9963710030 ۔ 9985429248 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد منیر الدین ولد جناب شیخ بالے مرحوم ڈی سی ای موظف سری سیلم پراجکٹ ساکن ونستھلی پورم کا انتقال 26 فروری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد محی الدین ونستھلی پورم میں ادا کی گئی تدفین قبرستان گول عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9849047524 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج سید صابر پاشاہ قادری بخاری برادر سجادہ نشین آستانہ بخاری ( عطا پور ) ولد جناب سید ملتانی پاشاہ قادری بخاری مرحوم کا بعمر 60 سال 28 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم مارچ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد قطب شاہی نزد مشک محل عطا پور میں ادا کی گئی ۔ تدفین آستانہ بخاری میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 مارچ کو بعدنماز عصر مسجد بخاری عطا پور میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8142540885 ۔ 9948591567 پر ربط کریں ۔۔

جناب محمد عبدالملک ولد جناب محمد عبدالعزیز مرحوم ساکن قلعہ گولکنڈہ عمر 25 سال کا 28 فبروری جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین عیدی بازار عقب بندناکہ عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 3 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885616824 پر ربط کریں۔