حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سعادت علی خاں عرف لطیف سابق اسٹیٹ والی بال پلیر ملک پیٹ حال مقیم کینڈا کا 24 فروری کو اوٹاوا میں انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، جناب محمد علی خاں صاحب مرحوم سابقہ تعلقدار گدوال کے فرزند اور اعظم علی خاں اسسٹنٹ انجینئر آبپاشی ناگرجنا ساگر و عثمان علی خاں کے چھوٹے بھائی تھے ۔ تدفین وہیں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9440874768 ۔ 24548997 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : جناب افتخار احمد پرویز ولد جناب محمد صادق کا جمعہ 28 فروری کو بعمر 45 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین تکیہ روشن دل مسجد کمیلہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9347351551 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ سعدیہ سلطانہ زوجہ جناب سید رفیق الحسینی مرحوم تاج پرنٹنگ پریس چھتہ بازار ساکن حسینی علم کا انتقال 27 فروری کو ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم یکم مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد احمد مہندی محبوب سبحانی حسینی علم روڈ پر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9949431593 ۔ 9949653569 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد احمد مرحوم سابق کونسلر کے فرزند جناب محمد عابد کا آج صبح 10 بجے دن بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد لال محمد صاحب قبلہ شیخ فیض کمان بعد عصر ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ تکیہ روشن دل صاحب قبلہ ؒمیں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز یکشنبہ بعد نماز عصر مسجد منور جنگ اندرون یاقوت پورہ دروازہ مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885828989 ۔ 9849960299 پر ربط کریں ۔۔
صاحبزادی اقبال النساء بیگم زوجہ صاحبزادہ میر نصرت علی خان بہادر مرحوم کا بعمر 67 سال جمعہ صبح ساڑھے چار بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد جودی میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد جودی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849998344 ، 9912652526 پر ربط کریں۔