حیدرآباد۔ 27 فروری (راست) جناب محمد حسین عرف چاند میاں ولد جناب مخدوم حسین مرحوم موظف سینئر اسسٹنٹ محکمہ تعلیمات متوطن فتح نگر جوگی پیٹ تعلقہ انڈول ضلع میدک کا 27 فروری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 28 فروری کو تحصیل مسجد میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین جوگی پیٹ کے روبرو واقع قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 08897486064 یا 9246174880 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ سیدہ سعیدہ سلطانہ زوجہ سید رفیق الحسینی مرحوم مالک تاج پرنٹنگ پریس چھتہ بازار ساکن حسینی علم کا 27 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ اجالے شاہؒ سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم مارچ بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 7 لڑکے اور 4 لڑکیاں ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9949653569 ۔ 9949431593 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ امت السکینہ بنت مرزا اصغر ہادی مرحوم سائنٹسٹ آئی آئی سی ٹی اہلیہ میر اکبر علی مرحوم ( علی میاں ) کا 26 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحب قبلہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 28 فروری 4 بجے شام بمقام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا مہدی علی ہادی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9866143717 ۔ 9885940414 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مظفر احمد ولد جعفر احمد مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعہ کو بعد نماز جمعہ مسجد مکرم جاہ زیبا باغ آصف نگر میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین قبرستان درگاہ سید احمد بادپا فرسٹ لانسر میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9985475992 ۔ 9700152713 پر ربط کریں ۔۔
٭ محترمہ رحیم النساء بیگم زوجہ جناب محمد غوث خاں صاحب مرحوم ساکن ملک پیٹ کا بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ضیاء الحق اولڈ ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد الٰہی چادرگھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5لڑکے اور 3لڑکیاں ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد ضیاء الحق اولڈ ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 8686946420 ، 9848668133 پر ربط کریں۔
٭ جناب سید علی صمدانی ولد غلام نبی صاحب ریٹائرڈ ( ہٹی گولڈ مائنس ) رائچور (کرناٹک ) سہارا انڈیا فیلڈ منیجر کا آج مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز جمعہ مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان فتح دروازہ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے 9704103407،9394838550 پر ربط کریں۔