انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری ( راست) جناب مقبول علی چشتی قادری گلیمی ولد جناب احمد علی چشتی قادری گلیمی (مرحوم) ساکن کنچن باغ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 23 فروری کوبعد نماز ظہر مسجد محبوبیہ ریاست نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ سلطان چھاؤنی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 فروری بروز منگل بعد نماز عصر مسجد محبوبیہ ریاست نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346655849, 9399938967 پر ربط کریں۔

مسجد عرفات ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ کے مؤذن جناب سید علی کا بروز دوشنبہ بوقت عصر اذاں سے قبل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بروز منگل بعد نماز ظہراسی مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین قلندر نگر میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9963708046, 9392051562 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب میر رحمن علی باسط المعروف آغا کی والدہ محترمہ غوثیہ بیگم زوجہ جناب میر احمد علی مرحوم کی فاتحہ سیوم 25 فروری کو بعد عصر مسجد آم والی قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ جن کا اتوار کی صبح 9 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد آم والی قاضی پورہ میں ادا کی گئی ۔ تفصیلات کے لیے 9985716211 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ شیزان احمد صدیقی و ریحان احمد صدیقی ولد عباس احمد صدیقی جو کہ انٹرنیشنل اسکول کے طالب علم تھے کا ایک المناک حادثہ میں پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن کے حدود میں اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ ویکنٹا پور کے تالاب میں غرقابی سے انتقال ہوگیا تھا ۔ دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ 23 فروری اتوار کو شاہین نگر مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان روشن جھرہ جہاں نما لانسر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 25 فروری کو مسجد امیر حمزہؓ شاہین نگر میں عصر سے قبل 4 بجے شام قرآن خوانی مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9397180954 پر ربط کریں ۔۔