حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( راست ) : سید احمد الدین ولد سید حفیظ الدین مرحوم وظیفہ یاب اے پی ٹورازم ساکن شکر گنج کا 20 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد فریدیہ ، شکر گنج میں ادا کی گئی ۔ تدفین غازی بنڈہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 21 فروری بعد نماز عصر مسجد فریدیہ شکر گنج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9966412399 ۔ 9985351773 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد 20 فروری (راست) جناب سید جعفر عالم المعروف سرتاج عالم ساکن دبیرپورہ عمر 55 سال فرزند جناب سید سعید عالم مرحوم کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 فروری بعد نماز جمعہ مسجد پیر پاشاہ نزد دبیرپورہ دروازہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ سید صاحب قبلہ دبیرپورہ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کے لئے فون نمبرس 9966327290 اور 9966327112 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
سید ضیاء الدین کی اطلاع کے مطابق جناب محمد فیض الرحمن صدیقی (عرف تحسین بھائی کرانہ مرچنٹ) ابن محمد عزیز الرحمن صدیقی مرحوم عمر 65 سال ساکن قادری چمن روڈ جنگم میٹ فلک نما حیدرآباد کا 20 فروری کو اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد انجن باؤلی نزد فلک نما بس ڈپو میں بعد عصر ادا کی گئی۔ تدفین تکیہ مغل فقیر، شمشیر گنج میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں 9010651185 ، 9885079952 پر ربط کریں۔
٭ (راست) جناب محمد عبدالغفار پٹیل فرزند جناب محمد عبدالقیوم متوطن موضع توند پلی منڈل شمس آباد ساکن ہلز کالونی مہدی پٹنم کا آج انتقال ہوگیا اور تدفین توند پلی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم مسجد الٰہی ، پریہ کالونی گڈی ملکاپور میں 21 فروری بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات 9849591482 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔
٭ (راست) جناب سید عبدالعلیم ولد جناب سید نبی مرحوم ساکن سنتوش نگر کا 14 فروری بروز جمعہ ریاض (سعودی عرب) میں انتقال ہوگیا۔ تدفین ریاض میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 21 فروری بعد نماز جمعہ مسجد بغدادیہ سنتوش نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات سیل نمبر 8801722081 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔