انتقال

صاحبزادہ میرحسن علی خان آصف جاہی فرزند حشمت جاہ بہادر مرحوم آصف جاہی کا انتقال ہوگیا ۔ میت مرحوم کے مکان کوٹلہ عالی جاہ سے کل دن کے 10 بجے اٹھائی جائے گی ۔ نماز جنازہ اڈوہ سرطوق مبارک میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9296804027 پر ربط کریں ۔

٭٭ الحاج عثمان خان صاحب ولد حاجی رحمان خان مرحوم ساکن مغل پورہ کا بعمر 76 سال آج انتقال ہوگیا ہے ۔ تدفین تکیہ گجراتی شاہ ( رام کرٹ راج محلہ ) بعد نماز زیر عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 فروری شام چار بجے مسجد مولوی مطاہر ( مغل پورہ ) مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 8712120339، 9177575716 پر ربط کریں۔

٭٭ محترمہ الحاجہ کریمہ بیگم زوجہ ڈاکٹر عبدالرحیم صاحب مقیم سوریہ نگر کالونی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نور سوریہ نگر کالونی میں کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین درگاہ بغدادی صاحب لنگر حوض میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885088489/ 9885085164 پر ربط کریں ۔