انتقال

حیدرآباد۔16 فروری ( راست )جناب محمد جہانگیر موظف ملازم الکٹریکل ورکشاپ لالہ گوڑہ ‘ساوتھ سنٹرل ریلوے ولد جناب محمد شہاب الدین مرحوم کاآج صبح سعید آباد میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد نور ‘ مدرسہ فیض العلوم ‘سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قدیم عیدگاہ کے قبرستان مادناپیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکے اورایک لڑکی شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849453782 ‘88101099564 پرربط کریں۔

حیدرآباد 16 فبروری (راست) محترمہ رفیق فاطمہ عرف نصرت بیگم زوجہ جناب میر محبوب علی زبیری ریٹائرڈ سینئر آڈٹ آفیسر اے جی آفس کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد اندرون موسیٰ قادری ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ موسیٰ قادری میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9441244630 یا 24527944 پر ربط کریں۔