انتقال

حیدرآباد۔/15فبروری، ( راست ) سرزمین شکاگو کی بزرگ اور مبلغ اسلام شخصیت حضرت مولانا محمد صفی الباقی الکٹریکل انجینئر (امیر تبلیغی جماعت شکاگو ) ولد حضرت محمد فضل الباقی ؒ کا بعمر 70سال مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم تقریباً گزشتہ چار دہوں سے شکاگو میں اسلام کی تبلیع اور خدمت دین میں مصروف تھے اور آپ کے ہاتھ پر کئی لوگ ایمان لائے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق اتوار کی شام عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں چار صاحبزادے اور چار صاحبزادیاں اور اہلیہ محترمہ ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9966193375 ، 9391027037 پر ربط کریں۔

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (راست) جناب محمد امتیاز علی مقبول ولد جناب محمد محمود علی مرحوم کا مختصرسی علالت کے باعث خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار کو جامع مسجد چوک بعد نماز ظہر 1.30 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی عمر 58 سال تھی۔ تدفین کبوترخانہ حسینی علم کھڑکی بواہیر عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849472291 ، 8121822428 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب احمد عزیز الرحمن خاں (عرف مولا شاہ مرحوم ) کی اہلیہ محترمہ قدیر سلطانہ سابق ٹیچر گورنمنٹ ہائی اسکول فار گرلز چادر گھاٹ کا 14 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد حاجی کمال دارالشفاء ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان احاطہ راحت مسکن پرانا پل میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد حاجی کمال دارالشفاء مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9885558173 ۔ 24521127 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ ساجدہ ندیم بنت جناب خیرات ندیم مرحوم ساکن عثمان پورہ کٹل گوڑہ کا 14 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24416060 ۔ 9396521377 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد یعقوب علی موظف محکمہ تعلیم ولد جناب محمد علی مرحوم کا 14 فروری کو بعمر 72 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 15 فروری کو بعد نماز ظہر تکیہ مغل فقیر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان تکیہ مغل فقیر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان مسرس محمد لیاقت علی ملازم العبار کمپنی ( دبئی ) ، محمد علی سہل لکچرر جیزان یونیورسٹی ریاض سعودی عرب کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، مشہور شاعر اور موظف محکمہ تعلیم جناب محمد شوکت علی درد کے بڑے بھائی اور شاعر جناب نسیم اعجاز نسیم کے سمدھی تھے ۔ فاتحہ سیوم 16 فروری کو بعد نماز عصر مسجد تکیہ مغل فقیر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9346838098 ۔ 7207602646 پر ربط کریں ۔۔