انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ سعیدہ اختر عرف افسر بیگم زوجہ جناب غلام محبوب مرحوم صدر مدرس تڑکل تعلقہ دیگلور کا 11 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خلفائے راشدین مدینہ کالونی جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ گلاب شاہ جہاں نما میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9704040636 ۔ 9247245166 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

٭ فقیر سید اسد اللہ ظفر صاحب مرحوم بن سید احمد منظور صاحب مرحوم کا انتقال ہوا۔ تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں سید راج محمد ؒ صاحب چنچلگوڑہ میں عمل میں آئی۔زیارت بروز جمعرات صبح 8بجے دائرہ حضرت بندگی میاں سید راج محمد صاحب چنچلگوڑہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون 8374848445 ، 9666007069 پر ربط کریں۔

٭ جناب عبداللہ بن بدر عبری ولد محمد بن بدر عبری ساکن ستار باغ جہاں نما کا 11فبروری بروز منگل صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد ظہر مسجد امیر حمزہ جہاں نما میں مقرر ہے۔تفصیلات کیلئے8686999133، 9959981418 پر ربط کریں۔

٭٭ میر سعادت علی صاحب محبوب نگری ولد میر رحمت علی صاحب مرحوم حال مقیم کراچی پاکستان کا انتقال بعمر 87سال 10فبروری بروز
دوشنبہ کراچی پاکستان میں ہوا۔ اقرباء اور احباب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ مزید معلومات کیلئے 9948119010 ،088420254837 پر ربط کریں۔