انتقال

جگتیال۔/7اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محترمہ بلقیس النساء زوجہ عبدالرحیم سینئر قائد تلگودیشم پارٹی ساکن عثمان پورہ جگتیال کا بعمر 58سال مختصر سی علالت کے بعد آج صبح گیارہ بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد جگتیال میں حافظ شیخ امام خطیب و امام مسجد مقبرہ جگتیال پڑھائیں گے اور تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں۔ مرحومہ، محمد سہیل کی والدہ محترمہ تھیں۔