انتقال

حیدرآباد۔9؍فروری( راست) سید امام مرحوم موظف محکمہ ریلویز کے فرزند سید عثمان عرف پاشاہ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ میں اداکی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ میں مقرر ہے۔ تفصیلات 9700452067 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد۔ 9 ؍ فبروری ( راست ) جناب محمد عبداللطیف تاج موظف مدرس ولد محمد عبدالحمید مرحوم کاآج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد قباء ایڈمس کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان گلشن کالونی سات گنبد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم منگل کو مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے : 9985447107 اور 9885252447 پر ربط کریں ۔

جناب محمد اسماعیل ولد محمد حسین مرحوم کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ مدار صاحب مقطعہ میں 10 فبروری کو بعد نماز ظہر پڑھائی جائیگی ۔ تدفین بڑی مسجد خیریت آباد قطب شاہی قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے 9393031452 ‘ 9396746080 اور 8008486717 پر ربط کریں ۔

(راست) حضرت فقیر شاہ عبداللطیف نظامی ولد حضرت شاہ عبدالغفور نظامی کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ پیر کی صبح 9 بجے مسجد میندرگی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت بندگی میںا سید راج محمد ؒ چنچل گوڑہ میں ہوگی ۔ تفصیلات کیلئے 9347371302 اور 9704965195 پر ربط کریں ۔