حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ مسرت فاطمہ زوجہ جناب خواجہ محمود احمد ریٹائرڈ پرنسپل جونیر کالج سنگاریڈی دختر مرحوم جناب امجد سلیم ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈائرکٹر محکمہ انڈسٹریز کا انتقال 4 فروری کو ہوا ۔ تدفین قبرستان مسجد عالمگیر شانتی نگر میں بعد نماز عصر عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 7 فروری بعد نماز عصر مسجد عالمگیر شانتی نگر میں مقرر ہے ۔ مرحومہ ، جناب افضل سلیم و فیصل سلیم کی ہمشیرہ تھیں ۔ تفصیلات کے لیے 9959061466 ۔ 9989833490 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ رقیہ بیگم زوجہ جناب محمد امین الدین قادری الملتانی گولہ کھڑکی حسینی علم جو بغرض عمرہ روانہ ہوئی تھیں بوجہ عارضہ قلب 2 فروری کو ریاض میں اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین ریاض سعودی عربیہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 6 فروری بعد نماز عصر جامع مسجد حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہؒ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9392602456 ۔ 8686458249 پر ربط کریں ۔۔